14 جون، 2014، 6:21 PM

افغانستان

افغانستان میں دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ جاری

افغانستان میں دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ جاری

مہر نیوز/ 14 جون / 2014 ء : افغانستان میں دوسرے مرحلے کےصدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں 2 سابق وزرائے خارجہ عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان کڑامقابلہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہافغانستان میں دوسرے مرحلے کےصدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں 2 سابق وزرائے خارجہ عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان کڑامقابلہ ہے۔اطلاعات کے مطابق  5 اپریل کو افغانستان میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں کسی بھی امیدوار کی جانب سے واضح برتری حاصل نہ کرنے پر دوسرے اور حتمی مرحلے کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں 1 کڑور 20 لاکھ افراد حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ طالبان کی جانب سے ممکنہ حملوں کے پیش نظر سکیورٹی کے انتہائی  سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

افغان الیکشن کمیشنن کے چیئرمین احمد یوسف نورستانی کے مطابق  حتمی مرحلے کے لیے ملک بھر میں 6 ہزار 365 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے  ہیں،  ابتدائی نتائج کا اعلان 2 جولائی کو کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ  تمام مشکلات کے باوجود شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے ۔

News ID 1837112

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha